۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
وزارت خارجہ فلسطین

حوزہ/ فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل اپنی طاقت اور اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے غزہ کی شمالی پٹی میں مشکل حالات میں رہنے والے فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل اپنی طاقت اور اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے غزہ کی شمالی پٹی میں مشکل حالات میں رہنے والے فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ کوئی بھی منصوبہ جو غزہ اور مغربی کنارے کی دائمی علیحدگی کا باعث بنے، انتہائی خطرناک ہوگا۔ بحران کے حل کے لیے واحد مؤثر راستہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

یہ بیان اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ ممالک کی طرف سے اس جنگ کے بعد اپنائی گئی پوزیشنیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ دو ریاستی حل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .